اسّان غنی مشتاق احمد رفیقی

دہر میں مظہر خدا صل علیٰ محمدٍ

شافع روز ابتلا صل علیٰ محمدٍ

آپ کی ذات سے ملی انسانیت کو زندگی

آپ ہی سب کے رہ نماصل علیٰ محمدٍ

خیر الامم، خیر البشر، پیکرِ رحمت و عفو

آپ امام الانبیاء صل علیٰ محمدٍ

دونوں جہاں ہیں آپ سے آپ ہی وجہ کائنات

آپ حبیب کبریا صل علیٰ محمدٍ

آپ کے نقش پا سے ہے راہِ وفا میں روشنی

آپ ہمارے رہ نما صل علیٰ محمدٍ

آپ کے نام سے سجی بزم سخن یہ سیدی

ہے کتنی خوب تر فضا صل علیٰ محمدٍ

ذکر میں ذات حق بھی ہے پڑھتی ہے ساری کائنات

ورد زباں رہے سدا صل علیٰ محمدٍ

مولا بروزِ حشر بھی ہم ہوں انہیں کے ساتھ ساتھ

جو ہیں ہمارے مصطفی صل علیٰ محمدٍ

آپ کی بارگاہ میں آئے رفیقی کو قضا

مولانا قبول کر دعا صل علیٰ محمدٍ

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146