غزل

راز سیوانی

شہر محبت میں جب تیری چاہت کا دربار لگا

مہر و وفا، ایثار، جوانی ہر شئے کا بازار لگا

جوش جنوں کا پاس اگر ہے عقل و خرد کی فکروں میں

ہاتھوں میں تلوار نہین ہے، لڑنے کو تیار لگا

کھوج ہوئی جب میری مجھ میں مجھ کو پانا مشکل تھا

میری ذات کا اک اک پہلو مجھ سے ہی بیزار لگا

گلشن کی پامالی کی جب کھوج ہوئی تو بھید کھلا

آندھی نے بھی سازش کی تھی، بادل بھی غدار لگا

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، سچ ہے لیکن کیا کہئے

میرے گھر کی لوٹ میں شامل گھر کا پہرے دار لگا

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146